زرعی انکم ٹیکس نوٹیفکیشنز پیش، تاخیر معاف، معطل احکامات بحال

پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشنز پیش کر دیے گئے۔
نوٹیفکیشنز پیش کرنے میں تاخیر درگزر کرنے کی تحریک ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق گزشتہ روز نوٹیفکیشنز پیش نہ کرنے پر رولنگ پاس کی گئی تھی تاہم ایوان نے تاخیر کو معاف کر دیا۔
بعد ازاں اسمبلی نے گزشتہ روز معطل کیے گئے نوٹیفکیشنز کی بحالی بھی منظور کر لی۔
Load/Hide Comments




