صدر، وزیراعظم کا ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور یومِ آزادی کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا، صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آصف زرداری نے موجودہ علاقائی صورتِحال کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی اور مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے صدر کو مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے تاریخی امن معاہدے سے آگاہ کیا، صدر مملکت نے سہ فریقی امن معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں