ملک کی پن بجلی کی مجموعی صلاحیت کتنی ہے؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا

ملک کی پن بجلی کی مجموعی صلاحیت کتنی ہے؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پیک ٹائم میں پن بجلی کی پیداوار 5 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی، ملک کی پن بجلی کی مجموعی صلاحیت 11 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پن بجلی بڑھنے سے نیشنل گرڈ میں استحکام آیا ہے، گرڈ مستحکم ہونے سے 500 میگا واٹ اضافی ترسیل ممکن ہوئی، جنوبی علاقوں سے بجلی کی ترسیل میں 100 میگا واٹ اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ڈسکوز نے گزشتہ رات پیک اوقات میں 2 گھنٹے لوڈ مینیجمنٹ کی، زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینیجمنٹ جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اکنامک لوڈ مینیجمنٹ کا پیک اوقات کی لوڈشیڈنگ سے تعلق نہیں۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5500 میگا واٹ کے پلانٹس بند ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں