پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی ہے، سہیل آفریدی

پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی ہے، سہیل آفریدی
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی ہے۔ 

پشاور میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 اپریل کا جلسہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ملتوی کیا، ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف سیاسی امتیاز، کارکنان پر لاٹھی چارج اور چادر و چار دیواری کی پامالی مسلسل جاری ہے۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ موجودہ رویہ برقرار رہا تو وفاق کے ساتھ عدم تعاون اور بائیکاٹ کی پالیسی اختیار کی جائے گی، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رہا تو ہر قسم کی مصلحت ختم کر دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا بشریٰ بی بی کی ذاتی ڈاکٹروں اور اہل خانہ سے ملاقات نہ کروانا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام محکمے اے ڈی پی کی تیاری میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں