یونیورسٹی روڈ نہ بننے کے سوال پر شرمندگی ہوتی ہے، اب تو میمز بھی بن گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

یونیورسٹی روڈ نہ بننے کے سوال پر شرمندگی ہوتی ہے، اب تو میمز بھی بن گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ
فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مختلف جگہوں پر جب اُن سے سوال کیا جاتا ہے کہ کراچی کی یونیورسٹی روڈ کیوں نہیں بناتے تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تو میمز بھی بن گئی ہیں کہ ہرمز کھل گئی ہے لیکن یونیورسٹی روڈ نہیں کھلی، پتہ نہیں شاید کسی نے یہاں کے لوگوں کی باتیں سُن لیں اور ہرمز پھر بند ہوگئی۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کوشش کررہے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گل پلازا سانحہ میں جاں بحق 72 افراد کے لواحقین کو ہم نے ایک کروڑ روہے دیے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، 4 سے 5 جاں بحق افراد کے لواحقین اب تک نہیں مل سکے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جس دن سانحہ گل پلازا ہوا میں کراچی سے باہر تھا، قیمتی جانیں ضائع ہونے پر بہت افسوس ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں