وزیراعلیٰ پنجاب نے کنٹرول آف ہیبیچوئل افینڈرز بل روک دیا، ذرائع

وزیراعلیٰ پنجاب نے کنٹرول آف ہیبیچوئل افینڈرز بل روک دیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل واپس حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بل پر از سرنو غور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے مجوزہ بل کو روکتے ہوئے نئے بل کی تیاری کی ہدایت کردی، انہوں نے بل کی ایک ایک شق پر غور و خوض کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سماج مخالف رویہ، غنڈہ عناصر کی تعریف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ بل کا مقصد انصاف کو یقینی بنانا اور پسے طبقات کو ظلم سے نجات دلانا ہے۔
اسمبلی کی جانب سے مجوزہ بل پر دو ریڈنگ مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ فائنل ریڈنگ باقی تھی۔
Load/Hide Comments




