وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

خیال رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تصدیق کی کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے، 19 بچوں کو کاہنہ اسپتال لایا گیا، 5 زخمی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بچے ٹیوشن سینٹر میں پڑھنے آئے ہوئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں