قیدی وین سے 14 حوالاتیوں کے فرار کا معاملہ، 6 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

قیدی وین سے 14 حوالاتیوں کے فرار کا معاملہ، 6 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
قیدی وین سے 14 حوالاتیوں کے فرار کا معاملہ، 6 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

اڈیالہ جیل راولپنڈی واپسی پر قیدی وین سے 14 حوالاتیوں کے فرار کے معاملے 6 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی۔

ذرائع کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کےلیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشنز راجا ناصر کو سونپ دی گئی۔

ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر خان، ایس پی سیکیورٹی اصغر گورائیہ، ڈی ایس پی لیگل شازیہ فاضلی اور ایس ڈی پی او کہوٹہ وقار عظیم کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے فرار حوالاتیوں کا تمام رکارڈ طلب کرلیا، ملزمان کے قریبی رشتہ داروں اور ساتھیوں کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے کہوٹہ اور گردونواح میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس پی سیکیورٹی اصغر گورائیہ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، ایڈیشنل ایس پی مدثر اقبال اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز امتیاز بٹ کو گزشتہ روز عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں