اسلامی نظریاتی کونسل نے قانونی و عوامی مفاد کے متعدد فیصلوں کی منظوری دیدی

اسلامی نظریاتی کونسل نے قانونی و عوامی مفاد کے متعدد فیصلوں کی منظوری دیدی
اسلامی نظریاتی کونسل نے قانونی و عوامی مفاد کے متعدد فیصلوں کی منظوری دیدی

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکی صورتحال ، قانونی امور اور عوامی مفاد کے متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں امریکا، ایران جنگ بندی کےلیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا گیا۔

کونسل نے عالمی معیشت اور تجارتی روانی کےلیے آبنائے ہرمز کی بندش کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ انبیاء کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان مقدس شخصیات کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے، اس عمل سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ ان پاک ہستیوں کے مقام اور مرتبے کا تقدس برقرار رہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا کا نوٹس خوش آئند عمل ہے، ذمےداران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، آزادی اظہار اور مذہبی حساسیت کے درمیان ذمے دارانہ توازن ضروری ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ہاؤسز میں پیشگی جانچ پڑتال اور مؤثر ایڈیٹوریل نگرانی کا نظام بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کا مستقل سدباب کیا جا سکے۔

کونسل نے اقدام خودکشی کی سزا کی بحالی سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی تائید کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ازدواجی اثاثوں سے متعلق فیصلے کو اسلامی احکامات سے متصادم قرار دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2026ء کا جائزہ، بچوں کے نفقہ سے متعلق اسلامی احکام واضح ہیں۔

کونسل نے مخصوص شرائط کے ساتھ آنکھ کا قرنیہ عطیہ اور پیوند کاری شرعاً جائز قراردی جبکہ پلاسٹک کور پر پابندی کےلیے قانون سازی کی حمایت، صوبوں کو بھی قانون سازی کی سفارش کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں