عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت

عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف سماجی شخصیت اور انسانیت کے لیے زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کی آج دسویں برسی ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسان دوستی اور خدمتِ خلق کی علامت تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات پاکستان کی سماجی تاریخ کا روشن باب ہیں اور نوجوان نسل کے لیے وہ قابلِ تقلید شخصیت ہیں۔

وزیرِ اعظم کے مطابق عبدالستار ایدھی نے ثابت کیا کہ ہر شخص معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ ان کی خدمات نے معاشرے میں احساس، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں انہیں خدمتِ خلق اور انسانیت کی روشن مثال قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ایدھی نے اپنی زندگی غریبوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کے لیے وقف کی جبکہ دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی قومی فخر اور انسانیت کی لازوال علامت ہیں اور ان کی شفقت اور انسان دوستی کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں