سندھ: موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس لاء نافذ، حادثے کے شکار فرد کا معاوضہ 7 لاکھ روپے مقرر

سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون نافذ ہو گیا ہے، جس کے بعد حادثے کے شکار فرد کا معاوضہ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے مقرر کر دیا گیا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق حادثاتی متاثرین کو معاوضہ عدالت کے بغیر، خودکار نظام کے تحت فوری ملے گا۔
ایس ای سی پی کے مطابق کمرشل گاڑیوں کی انشورنس پالیسیوں میں ریکارڈ 1300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گاڑیوں کی انشورنس پالیسیاں 11 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔
موٹر انشورنس کا دائرہ کار پنجاب، خیبر پختون خوا، بلوچستان تک بڑھانے کی تیاری جاری ہے۔
علاوہ ازیں ریٹائرڈ افراد کے لیے لائف انشورنس اینیوٹی پروڈکٹس متعارف کرائی گئی ہیں، فصلوں کی انشورنس کے لیے انشورنس کمپنیوں کا کنسورشیم قائم کیا گیا ہے، ملک میں تکافل سیکٹر کا شیئر 14 فیصد تک پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments




