کوہستان مالیاتی اسکینڈل: علاج کیلئے ملزم کی درخواست ضمانت احتساب عدالت کو بھجوادی گئی

کوہستان مالیاتی اسکینڈل: علاج کیلئے ملزم کی درخواست ضمانت احتساب عدالت کو بھجوادی گئی
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کی علاج کےلیے دائر ضمانت کی درخواست احتساب عدالت بھجوادی۔ 

عدالت عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللّٰہ خان نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، اس پر رائے نہیں دینا چاہتے۔

درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے، وہ اس وقت پشاور سینٹرل جیل میں ہیں اور علیل ہیں۔ 

انہوں استدعا کی کہ سینٹرل جیل میں مناسب علاج ممکن نہیں، علاج کی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں بتایا کہ علاج کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست میں نیب کو نوٹس جاری نہیں ہوا جس پر عدالت نے کہا کہ درخواست میں متعلقہ محکمے کو نوٹس ضروری نہیں، یہ درخواست گزار کا آئینی حق ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ درخواستگزار نے احتساب عدالت میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں میڈیکل بورڈ رپورٹ اور چیک اپ کی استدعا کی گئی ہے، ضمانت کی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں نہیں لکھا کہ جیل میں علاج ممکن نہیں، رپورٹ میں چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے، جو فراہم کی جا رہی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اس درخواست پر فیصلہ کرے، اس مرحلے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں