کراچی: کم تنخواہ، اضافی ڈیوٹی کیخلاف پیپلز بس سروس ڈرائیورز کا احتجاج، سروس متاثر

کراچی: کم تنخواہ، اضافی ڈیوٹی کیخلاف پیپلز بس سروس ڈرائیورز کا احتجاج، سروس متاثر
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

کراچی میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں نے کم تنخواہ اور اضافی ڈیوٹی کے خلاف احتجاج کیا، ڈرائیور یو پی ڈپو میں جمع ہوئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، جس کے باعث بس سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی تنخواہ کو ٹرپ سسٹم سے منسلک نہ کیا جائے، ہر ماہ چار چھٹیاں اور مفت طبی سہولت فراہم کی جائے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈرائیور ڈیوٹی پوری نہیں کرتے اس لیے تنخواہوں کو ٹرپ سے منسلک کیا، دن میں دو ٹرپس کی ماہانہ 60 ہزار تنخواہ دی جاتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی ٹرپ کے پیسے ڈرائیورز کو الگ سے دیے جاتے ہیں، کچھ ڈرائیورز نے آپریشنز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں