کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں دہشتگردی، 11 مغوی بازیاب، وزیرِ اعلی بلوچستان سے مذاکرات کے بعد ایئر پورٹ روڈ پر دھرنا ختم

کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں دہشتگردی، 11 مغوی بازیاب، وزیرِ اعلی بلوچستان سے مذاکرات کے بعد ایئر پورٹ روڈ پر دھرنا ختم
—تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
—تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے خلاف ایئر پورٹ روڈ پر دھرنا وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے شرکاء سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔

یہ دھرنا 5 جولائی کو ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف دیا جا رہا تھا، اس واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 مقامی افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک کی کلی ببری سے اغواء کیے گئے 11 افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔

ادھر مانگی ڈیم حملے کے 7 شہداء کے لواحقین کا میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے مقام پر دھرنا جاری ہے جبکہ زیارت میں بھی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے باہر متاثرہ خاندانوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

لواحقین کی جانب سے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مانگی ڈیم حملے میں شہید ہونے والے 14 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں