وزیراعظم کی ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف۔فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بینک ترجیحی شعبوں، بالخصوص ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایکسس ٹو فنانس (مالیات تک رسائی) کے فروغ کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو ایکسس ٹو فنانس پلان پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے مطابق مالی سہولیات کی فراہمی اور قومی سطح پر مرکزی دھارے کا حصہ بنانا ترجیح ہے، برآمدات میں اضافہ، پائیدار معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پلان کا بنیادی مقصد ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نئے گورننس اسٹرکچر کے سربراہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شریک سربراہ ہوں گے، گورننس اسٹرکچر کے تحت باقاعدہ اجلاس اور وزیراعظم کو ہر ماہ پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

بریفنگ کے مطابق نئے گورننس اسٹرکچر کے تحت اگلے 2 سال کیلئے مالی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہداف مقرر کیے گئے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے کہا کہ پائیدارمعاشی ترقی کیلئے مختلف شعبوں کو آسان شرائط پر مالی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بینک ترجیحی شعبوں، بالخصوص ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کریں، مالی سہولیات کی فراہمی میں بہتر کارکردگی دکھانے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ایکسس ٹو فنانس پلان پر پیشرفت کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا تارڑ، وزیر مملکت بلال کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک، بینکوں کے صدور اور صوبائی چیف سیکرٹریز شریک ہوئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں