کراچی میں بچے کا قتل: ملزم کےاہلِ خانہ نے جرم چھپایا، والد، چچا اور بھائی بھی گرفتار

کراچی میں بچے کا قتل: ملزم کےاہلِ خانہ نے جرم چھپایا، والد، چچا اور بھائی بھی گرفتار
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب 6 سال کے بچے کے قتل میں ملوث ملزم حمزہ کے اہلخانہ نے واقعے پر پولیس کو بروقت اطلاع نہیں دی اور مبینہ طور پر جُرم چھپانے میں معاونت کی۔

پولیس نے ملزم حمزہ کے والد، چچا اور بھائی کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے ساتھی اور پڑوسی دو بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزمان کو 4 روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

گرفتار ملزم حمزہ سے جاری تفتیش کے مطابق ملزم نے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلے میں وائر ڈال کر بے دردی سے قتل کیا، لاش الماری میں چھپا دی، بچے کے لاپتا ہونے پر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی، ملزم نے بوری بند لاش گھر کی چھت سے خالی پلاٹ میں پھینکی۔

مرکزی ملزم حمزہ کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، کیس کی مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں