لاہور: چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانیوالا ملزم گرفتار

لاہور: چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانیوالا ملزم گرفتار
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور میں نصیر آباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

چلڈرن اسپتال میں چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک وارڈ کی ریکی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں