پاکستان میں تعینات ہونے والے بھارتی ناظم الامور کی آرمی چیف سے ملاقات
لاہور(خالد محمود خالد) پاکستان میں تعینات ہونے والے بھارت کے نامزد چارج ڈی افیئرز ڈاکٹر ستینجل پانڈے نے جمعہ کے روز بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈاکٹر پانڈے آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔ پاکستان روانگی سے چند روز قبل بھارتی آرمی چیف سے یہ ملاقات بے حد اہم سمجھی جا رہی ہے۔ بھارت میں پاکستان سے متعلق سیکیورٹی اور سفارتی پالیسیوں میں فوج کا کردار خاصا اہم تصور کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے اعلیٰ عسکری قیادت سے بریفنگ اور مشاورت نئی تعیناتی کا ایک اہم مرحلہ معنی خیز ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور پاکستان کے تعلقات بدستور پیچیدہ ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط محدود سطح پر جاری ہیں۔




