ملزمہ انمول عرف پنکی کی جیل میں سہولتیں نہ دیے جانے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ انمول کے وکیل نے جیل میں سہولتیں نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
سماعت کے دوران ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟
ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اعتراض نہیں، جبکہ ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے، سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ویمن جیل حکام کے مؤقف کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول کی درخواست نمٹا دی۔
Load/Hide Comments




