بلوچستان: آپریشن شعبان جاری، مزید 9 خوارج ہلاک

بلوچستان میں مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، ان دہشت گردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خوارج مارے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آپریشن شعبان کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
Load/Hide Comments




