سندھ کے مختلف شہروں میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مظاہرے

سندھ کے مختلف شہروں میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مظاہرے
فوٹو: ایکس سعید غنی
فوٹو: ایکس سعید غنی 

سندھ کے مختلف شہروں میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے، کراچی میں سندھ اسمبلی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کی بقا و زندگی ہے، اس کا گلا گھونٹنے نہیں دیں گے۔ اگر دنیا کے سارے ملک اپنے علاقے سے گزرنے والے دریا پر رکاوٹ لگا دیں تو دنیا بھوک سے مر جائے۔

حیدرآباد میں بھارتی آبی جارحیت کےخلاف پیپلز پارٹی نے ٹھنڈی سڑک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، لاڑکانہ میں بیگم نصرت بھٹو ہال سے جناح باغ چوک تک اور شکار پور میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

جیکب آباد اور ٹھٹھہ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، شرکاء کا کہنا تھا کہ آبی جارحیت پر بھارت کو مئی کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں