موٹر وے ایم 5 پر 47 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار، ترجمان موٹروے پولیس

موٹر وے ایم 5 پر 47 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار، ترجمان موٹروے پولیس

موٹروے ایم 5 پر جدید انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم (آئی ٹی ایس) نظام کی مدد سے 47 مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عارف حاصل پور میں 85 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمہ بھی مطلوب تھا۔ جدید آئی ٹی ایس سسٹم نے موٹر وے ایم 5 پر اُوچ شریف کے قریب مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی۔

موٹروے پولیس نے تعاقب کرکے ملزم پکڑا، ملزم کی گاڑی سے 10 سولر انورٹرز، 2 بیٹریاں، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عارف کو مزید کارروائی کیلئے اُوچ شریف پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں