عمان کے قریب جہاز پر حملہ، 10بھارتی شہریوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتہ

کراچی (نیوز ڈیسک)عمان کے قریب جہاز پر حملہ، 10بھارتی شہریوں کو بچالیا گیا،ایک لاپتہ ،بھارتی حکام نے اتوار کے روز کہا ہے کہ عمان کے مشرق میں واقع سمندری علاقے میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے بعد ایک بھارتی شہری لاپتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق جی ایف ایس گلیکسی (GFS Galaxy) نامی تجارتی جہاز پر سوار 11 بھارتی شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک بھارتی شہری کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمان میں بھارتی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، جبکہ لاپتا شخص کی تلاش کے لیے امدادی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments




