نیب اپیلوں کی آئینی عدالت منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کل سماعت مقرر

نیب اپیلوں کی آئینی عدالت منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کل سماعت مقرر
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نیب ترامیم کے بعد اپیلیں کہاں مقرر ہوں گی؟ اس معاملے پر سماعت کل سپریم کورٹ میں مقرر کر دی گئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے زیرِ التواء اپیلیں وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کیس میں جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے جواب کے مطابق زیرِ التواء اپیلیں اور ضمانت کے کیسز بھی آئینی عدالت کو منتقل ہوں گے۔

واضح رہے کہ مارچ 2026ء میں پارلیمنٹ نے نیب قانون میں ترمیم کی تھی، اب 3 رکنی بینچ فیصلہ کرے گا کہ ترمیم کا اطلاق زیرِ التواء مقدمات پر ہو گا یا نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں