نارتھ کراچی سر سید ٹاؤن میں وکیل کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سر سید ٹاؤن میں وکیل اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی سر سید ٹاؤن میں 19 اگست کی رات موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ایک دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پر فائرنگ کردی جس سے شکیل نامی وکیل اور اس کا دوست ہارون شدید زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں جس کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا لیکن مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہیں ہوسکا جس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا تھا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے اور جلد ہی مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں