فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی، دو طرفہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات کے دوران علاقائی اور دو طرفہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں موثر بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کشیدگی کم کرنے کی حوصلہ افزائی اور بطور داعی امن خدمات پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی سیکیورٹی کے تحفظ اور باہمی خوشحالی کے لیے کو آپریٹو مکینزم برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔




