منیلا میں اسحاق ڈار اور سرگئی لاروف کی ملاقات، پاک روس تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

منیلا میں اسحاق ڈار اور سرگئی لاروف کی ملاقات، پاک روس تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

منیلا میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور پاکستان و روس کی شراکت داری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں