کراچی: ڈیفنس میں ڈرائیور نے ویگو ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھا دیا، باپ جاں بحق، 4 سالہ بیٹا زخمی

کراچی: ڈیفنس میں ڈرائیور نے ویگو ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھا دیا، باپ جاں بحق، 4 سالہ بیٹا زخمی
— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 بخاری کمرشل میں ڈرائیور نے ڈبل کیبن گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی۔

واقعے میں فٹ پاتھ پر سویا ہوا شخص جاں بحق اور اس کا 4 سال کا بیٹا زخمی ہو گیا جبکہ واقعے کے بعد ملزم گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ خادم ولد حسین جبکہ زخمی بچے کی شناخت 4 سالہ ذیشان ولد خادم کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے بیٹے نے بتایا کہ وہ کورنگی ناصر جمپ کے رہائشی ہیں، والد معذور تھے اور کوئی کام نہیں کرتے تھے۔

بیٹے نے بتایا کہ 4 بھائی پھول بیچ کر گھر چلاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی تلاش جاری ہے، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا جا سکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں