بلوچستان: فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

بلوچستان: فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کر کے  10 دہشت گردوں کو ہلاک  کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں 7 اور مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں