محکمۂ تعلیم سندھ کا چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

محکمۂ تعلیم سندھ نے چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع محکمۂ تعلیم کے مطابق غیر حاضر اور مبینہ جعلی ڈگری والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمۂ تعلیم سندھ میں 1989ء سے 2020ء تک بھرتی ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
ذرائع محکمۂ تعلیم کے مطابق 15 ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔
Load/Hide Comments




