پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔

اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔ روبوٹکس اور ڈرون کی جدت سے معیشت مضبوط، سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، خود مختار سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف اور نیول چیف کی معاونت شاندار رہی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کیلئے اسپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا جس کے ذریعے پاکستان میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجیز کے لیے تحقیق کو فروغ دیا جائے گا، اس سے کاروبار کی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے۔

شہباز شریف نے 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب میں آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور دیگر نے بھی شرکت کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں