لگتا ہے نواز شریف اور مریم نواز اپنے وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

لگتا ہے نواز شریف اور مریم نواز اپنے وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل نہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی، اس سے تو لگتا ہے کہ یہ اپنے وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میرپور میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے ن لیگ والے پتہ نہیں کیا کیا کہتے ہیں، یہ لوگ ایسے بات کرتے ہیں جیسے نہ باپ وزیر اعظم رہا ہے نہ چاچا وزیر اعظم ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لوگ قصور کو لاہور نہیں بنا سکے وہ گلگت بلتستان کو کیا لاہور بنائیں گے، یہ ایسے شیر ہیں جو حقوق دیتے نہیں حقوق کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے آپ کے پیر پڑ رہے ہیں، الیکشن نکل جائیں گے تو یہ لوگ آپ کے گلے پڑ جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں