اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سربراہ خارجہ امور یورپی یونین کاجا کالاس کے درمیان منیلا میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کاجا کالاس نے امریکا اور ایران صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں امن واستحکام کیلئے سفارتکاری کو واحد مؤثر اور پائیدار راستہ قرار دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جی ایس پی پلس سے متعلق تمام بین الاقوامی کنونشنز پر مؤثر عملدرآمد کا اعادہ کیا اور یورپی یونین کیساتھ اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments




