نیویارک کے میئر ظہران ممدانی ہر موسم میں سوٹ کیوں پہنتے ہیں؟
کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی ہر موسم میں سوٹ کیوں پہنتے ہیں؟ سوٹ کو اپنی سیاسی شناخت بنا لیا، کھیل، ساحل اور سوئمنگ پول میں بھی سوٹ، ناقدین کا کہنا ہے ان کا مقصد سنجیدگی کا تاثر دینا ہے، سوٹ ممدانی کی سیاسی برانڈنگ کا حصہ، اگر وہ اچانک جینز یا عام لباس پہن لیں تو یہ بڑی خبر بن جائے گی۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے سوٹ کو اپنی مستقل شناخت بنا لیا ہے اور وہ فٹ بال کھیلنے، ساحل سمندر جانے، باسکٹ بال میچ دیکھنے، سوئمنگ پول میں چھلانگ لگانے اور حتیٰ کہ سمندر میں تیراکی کے دوران بھی سوٹ پہنے نظر آتے ہیں۔ فیشن مبصرین کا کہنا ہے کہ ممدانی اس انداز کے ذریعے خود کو ہر وقت کام کرنے والے، سنجیدہ اور ذمہ دار رہنما کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ایک نوجوان مسلمان سوشلسٹ سیاست دان ہونے کے باعث انہیں اپنی شخصیت کو زیادہ باوقار انداز میں پیش کرنے کی ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے۔




