آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

آج میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں ہیں۔

13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 1 ہزار 439 ہے، جن میں مرد ووٹرز 7 لاکھ 25 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار 628 ہے۔

میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کر کے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پُرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے تیار ہیں، انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں