مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے باعث ایشیا بحرالکاہل پر امریکی اسٹریٹجک توجہ غیرموثر ہوچکی، امریکی جریدہ
کراچی ( نیوزڈیسک) امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق ایشیا بحرالکاہل کی جانب امریکی محور یا اسٹریٹجک توجہ اب محض ایک کمزور اور غیر مؤثر پالیسی بن چکی ہے، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں الجھنے کے باعث چین کے مقابلے میں ایشیا پر مستقل توجہ برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ مضمون کے مطابق اگرچہ امریکہ کے جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعلقات برقرار ہیں، لیکن خطے کے ممالک واشنگٹن پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے دفاعی اور معاشی تعاون کو وسعت دے رہے ہیں، جبکہ چین کا علاقائی اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
Load/Hide Comments




