نیتن یاہو کی ڈھٹائی، اسرائیل پر بچوں کے قتل کے الزام کو جھوٹ قرار دے دیا
کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کی ڈھٹائی، اسرائیل پر بچوں کے قتل کے الزام کو جھوٹ قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کی سرخی پر چراغ پا، یائر گولان کے بیان کی مذمت، اسرائیلی فوج کا دفاع کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی اس سرخی کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں اپوزیشن رہنما یائر گولان سے منسوب یہ بیان نقل کیا گیا تھا کہ اسرائیل بچوں کو شوقیہ قتل کرتا ہے۔
Load/Hide Comments




