ایرانی حملوں کا خوف، امریکی اہلکاروں سے موبائل فون واپس لینے پر غور

ایرانی حملوں کا خوف، امریکی اہلکاروں سے موبائل فون واپس لینے پر غور
ایرانی حملوں کا خوف، امریکی اہلکاروں سے موبائل فون واپس لینے پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی حملوں کے خوف کے باعث امریکی اہلکاروں سے موبائل فون واپس لینے پر غورجاری، سوشل میڈیا پوسٹس سے ایران کو معلومات ملنے کا خدشہ،امریکی کمانڈر نے موبائل ویڈیوز کو خطرہ قرار دیدیا۔فون لوکیشن ڈیٹا سے بھی فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے، پینٹاگون آپریشنل معلومات افشا پر مزید پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے خبردار کیا ہے کہ فوجیوں کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر ایران کو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے نتائج کا فوری اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہیں، جس کے بعد بعض امریکی اہلکاروں سے موبائل فون واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں