ڈی آئی خان: پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا، دیوار اور چھت گر گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج زخمی

ڈی آئی خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مال خانے کی دیوار اور چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمی ہو گئے۔
زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا مال خانے میں رکھے گئے دستی بم پھٹنے سے ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور تمام پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments




