کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 18 کان کن جاں بحق

کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے سے 18 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کان میں دھماکے کے بعد مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سورینج کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 42 کان کن پھنس گئے تھے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
کان کے مالک کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت 42 مزدور موجود تھے، دھماکا میتھین گیس کے باعث ہوا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Load/Hide Comments




