بدعنوانی کا الزام ثابت: ​چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا

بدعنوانی کا الزام ثابت: ​چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

​چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا۔

اس حوالے سے ممبر انسپیکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے، ​انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیس کی تفصیلی تحقیقات کی تھیں۔

ممبر انسپیکشن ٹیم نے کہا ہے کہ ​مجاز اتھارٹی کی جانب سے ’نوکری سے برطرفی‘ کی سفارش کی گئی تھی، چیف جسٹس نے حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔

ممبر انسپیکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ​سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں