وادیٔ نیلم: ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی

وادیٔ نیلم: ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ میونسپل کمیٹی آٹھ مقام کے وارڈ لالہ میں پیش آیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں