سابق سینیٹر مشتاق احمد 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج کے مقدمے میں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد اور شریک ملزم دانیال کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جبکہ پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرنا ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
پراسیکیوشن نے عدالت سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
پولیس کے مطابق مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments




