دفاعی معاہدہ دہائیوں پر محیط اسٹرٹیجک تعلقات کا نتیجہ، سعودی سفارتخانہ امریکا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ میں سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ معاہدہ کئی برس کی محتاط بات چیت، دہائیوں پر محیط اسٹرٹیجک تعلقات کا نتیجہ ہے۔دفاعی معاہدے کا مقصد کسی فوجی محور یا فرقہ وارانہ بلاک کا قیام نہیں، نہ ہی معاہدہ جوہری عزائم یا ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کی کوشش ہے۔ واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ تینوں پر حملہ تصور ہو گا۔سعودی سفارت خانے کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کی کسی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، یہ معاہدہ کسی موجودہ دو طرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کی جگہ نہیں لے گا اور نہ ہی انہیں ختم کرتا ہے۔
Load/Hide Comments




