اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب، ذرائع

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیکیورٹی صورتحال زیر غور آئے گی، وزیراعظم سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد کسی ملک کے خلاف کارروائی نہیں، خطے کا ہر ملک بنیادی اصولوں کی پاسداری کے ساتھ معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے، یہ دفاعی معاہدہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
Load/Hide Comments




