پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر تحفظات ظاہر کردیے

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر تحفظات ظاہر کردیے
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر تحفظات ظاہر کردیے

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگادیا، پولنگ میں تاخیر اور اپنے پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر تحفظات ظاہر کردیے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان اور سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 16 اور 15 کے پولنگ اسٹیشنز پر بروقت پولنگ شروع نہ ہونا تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز 119، 120 پر پریذائیڈنگ افسران سے پیپلز پارٹی کے ایجنٹس کو روکنے کی وضاحت طلب کی جائے۔

پی پی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ یا بےضابطگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن فوری ازالہ کرے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ ن لیگ انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کر رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن دھاندلی کی ہر شکایت پر کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، سب ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام شکایت پر فوری کارروائی کرنا ہوتا ہے، وہ وضاحتیں اور تسلیاں کیوں دے رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں