لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلائی جائے گی۔

شالیمار ایکسپریس کو پانچ اسٹاپس بھی دے دیے گئے، ٹرین کو کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس پہلے لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں