پورٹ قاسم پر آٹو زون کے قیام سے 500 ملین ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، وزیر بحری امور

وفاقی وزیر بحری امور کی زیرِ صدارت اجلاس میں پورٹ قاسم پر 150 ایکڑ رقبے پر آٹو زون قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کراچی کا اجلاس وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی صدارت میں ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آٹو زون سے سالانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، منصوبے سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ آٹو زون میں ریفربشمنٹ، ڈسپلے اور اسپیئر پارٹس کی سہولتیں ہوں گی۔
جنید انوار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے سے آٹو موٹیو شعبے میں برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، آٹو زون پاکستان میں درآمد، ریفربشمنٹ اور برآمد کا مربوط فریم ورک متعارف کرائے گا۔
Load/Hide Comments




