مظفرگڑھ: لاپتہ خاتون کی لاش کھیتوں سے مل گئی، شوہر گرفتار

مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں 10 اگست کو گھر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش کھیت میں پھینکی گئی، خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ گزشتہ روز اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق بہنوئی میری بہن پر شک اور تشدد کرتا تھا، 10 اگست کو بہن سے ملنے گیا تو وہ گھر پر نہیں تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق بہنوئی نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں تمہاری بہن کہاں چلی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر مظفرگڑھ کے مطابق قتل کی گئی خاتون کے مفرور شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments




