مریم نواز نے 30 ہزار ایکڑ پر شرمپ فارمنگ پلان کی منظوری دیدی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہاولپور سمیت پنجاب کے 30 ہزار ایکڑ پر شرمپ فارمنگ کا پلان تیار کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
ایک اجلاس میں مظفرگڑھ میں کامیاب تجربات کے بعد سرگودھا میں بھی شرمپ فارمنگ کے جدید ٹیکنالوجی سے آغاز کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں بنجر زمین شرمپ ایکسپورٹ کا مرکز بنے گی، پنجاب ویلیو چین قائم ہونے کے بعد شرمپ ایکسپورٹ میں لیڈ کرے گا، جس سے مقامی فوڈ انڈسٹری میں مقامی شرمپ کی امپورٹ پر صرف ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شرمپ فارمنگ پروجیکٹ میں مرحلہ وار پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو کاہنہ فش مارکیٹ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Load/Hide Comments




